فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن بن حمزہ رضا خان حفظہ اللہ

استاد کا تعارف

نام:

فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن بن حمزہ رضا خان حفظہ اللہ

تعلیم (متخرج):

تعلیم: فاضل دار الحدیث الخیریہ مکہ مکرمہ۔

مضامین اور مصروفیت:

سابقہ وموجودہ مصروفیت: تدریس اصول حدیث، تخریج الحدیث، اصول الفقہ العربیہ، اربعین نوویہ، مطالعہ، ذاتی کاروبار۔

کچھ مفتاح الانشاء کے بارے میں: مفتاح الانشاء سے استفادہ کرنے کے لیے طلبہ کو الفاظ اور معانی کو سمجھنا اور دروس کے آخر میں دیے گئے سوالات کے جوابات دینا اور ان کی پریکٹس کرنا تو اہم ہے ہی، لیکن ساتھ ساتھ عربی کتب کا ذاتی مطالعہ اور عربی میں مضامین لکھنا بھی ضروری ہے، سیر اعلام النبلاء ہو یا معاصر میں سے شیخ علی الطنطاوی کی کتب ذکریات وغیرہ، ان کا مطالعہ ہو اور ساتھ عربی تحریر کی کوشش اور اس سب میں اس بات کو ذہن میں رکھا جائے کہ تحریر میں غلطی کی پرواہ نہ ہو بلکہ مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رہے اور وقتا فوقتا کسی استاذ کو بھی دکھا دی جائے تاکہ غلطیوں کی کچھ نا کچھ اصلاح ہوتی رہے۔

سٹوڈنٹس آف التبیان کے لیے نصیحت: اخلاص نیت کے ساتھ علم سیکھیں ورنہ یہ علم وبال ہوگا دنیا اور آخرت میں، علم میں رسوخ کے لیے علم سے محبت اور اسکا شوق، یکسوئی کے ساتھ کثرت مطالعہ اور مستقل مزاجی ہو، اپنے اندر تحقیق اور گہرائی پیدا کی جائے، ادب الاختلاف کو سمجھنا اہم ہے اس دور میں اس کی اہمیت دگنی ہوجاتی ہے، اور عمل بالعلم ہو ۔۔ اگر طالب علم بے عمل ہو تو اس کی بات اثر بھی نہیں رکھتی، پھر اس دین کو پھیلانے اور اس کے تقاضے پورے کرنے پر توجہ دیں اور اس راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں، اور اس سب میں اللہ سے توفیق اور مدد مانگیں۔۔

اس پوسٹ کو آگے شئیر کریں