سوالات
سوال : التبیان اوپن یونیورسٹی کیا ہے؟
یہ آن لائن اسلامی ادارہ ہے، جس میں دیگر کورسز کے ساتھ ساتھ خاص طور پر مکمل عالم / عالمہ کورس کروایا جاتا ہے ۔
سوال: کیا یہ ادارہ HEC سے منظور شدہ ہے؟
نہیں، ہمارے ہاں وفاق کا مکمل نصاب پڑھایا جاتا ہے، انہیں کی طرف سے ڈگری جاری ہوتی ہے، جو کہ HEC سے منظور شدہ ہے ۔
سوال: ڈگری کی ویلیو کیا ہے؟
کورس کے اختتام پر ملنے والی ڈگری M.A کے مساوی ہے۔ جس کی بنیاد پر آپ M.Phil اور PHD کر سکیں گے۔
سوال: مکمل کورس کتنے سال کا ہے؟
مکمل 6 سالہ کورس ہے، جو 12 سمسٹرز پر مشتمل ہے ۔ اور ایک سمسٹر 6 ماہ پر محیط ہے۔
سوال: کلاسز کا آغاز کب ہوتا ہے ؟
رجسٹریشن شعبان سے شروع ہوجاتی ہے۔ اور باقاعدہ کلاسز کا اجراء 10 شوال سے ہوتا ہے۔
سوال: کلاسز کا طریقہء کار کیا ہوگا؟
ٹائم ٹیبل کے مطابق صبح 7 بجے تک لیکچرز "ویب سائٹ” پہ اپلوڈ کیے جاتے ہیں ، سٹوڈنٹس اپنی سہولت کے مطابق "سٹوڈنٹ پورٹل” سے لیکچرز لیتے ہیں اور ہر لیکچر سے متعلقہ اسائنمنٹ سٹوڈنٹ کو مہیا کی جاتی ہیں جنہیں حل کر کے سبمٹ کروانا ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ہفتہ وار زوم کلاس کا انعقاد ہوتا ہے۔ جس میں تمام اسٹوڈنٹس کی رپورٹ اور ان کے اشکالات کا تسلی بخش جواب دیا جاتا ہے ۔
سوال: کیا ہم فیلوز سے بھی مدد لے سکتے ہیں؟
جی کیوں نہیں ۔ ہر کلاس کا وٹس ایپ پر گروپ موجود ہوتا ہے۔ تشنگی کی صورت میں ڈسکشن کی اجازت ہوتی ہے۔ نیز ایک استاد محترم بھی ہر گروپ میں ایڈ ہوتے ہیں تاکہ ہر طرح کے اشکالات کا ساتھ ساتھ ازالہ ہو سکے۔
سوال: پڑھانے والے اساتذہ کرام کا تعارف؟ کیا فیمیلز ٹیچرز بھی ہیں؟
تمام اساتذہ کرام -حفظهم الله- کا تعارف ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ساتھ یہ بھی مینشن کیا گیا ہے کہ فلاں استاد محترم کون کونسے مضامین پڑھا رہے ہیں۔ مزید برآں ان کا وٹس ایپ نمبر بھی موجود ہے، کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ان سے براہ راست سوال کیا جا سکتا ہے۔
تمام سٹاف میلز کا ہے۔ البتہ تجوید القرآن الکریم کی ادائیگی کے لیے ایک فیمیل ٹیچر اویلیبل ہیں۔
سوال: پیپرز کیسے دینا ہوں گے؟
اپنے قریبی مدرسہ میں جو وفاق المدارس سے منظور شدہ ہو، وہیں سے آپ کا بورڈ کا داخلہ جائے گا، رولنمبر سلپ ملنے کے بعد امتحانی سنٹر بھی وہی ہوگا۔
جو سٹوڈنٹس بیرون ملک مقیم ہیں، وفاق کی ڈگری کے حصول کے لیے انہیں بھی اسی طریقہ کو فالو کرنا ہوگا۔
سوال: وفاق کا داخلہ ادارہ بھیجے گا؟
نہیں، اس میں آپ کے لیے دشواری ہے۔ لہذا قریبی مدرسہ سے آپ کا داخلہ بھیجا جائے گا۔ یا پرائیویٹ داخلہ جائے گا جسکا طریقہ قریبی مدرسہ معلوم جا سکتا ہے۔
سوال: فیس شیڈول کیا ہے؟
◼️ رجسٹریشن فیس 2000 ہے۔
◼️ تمام کورسز کی ماہانہ فیس 2000 ہے۔ فیس ماہانہ، سمسٹر وائز اور سالانہ بھی ادا کی جا سکتی ہے۔
سوال: کیا فیس میں کنسیشن ہوسکتی ہے؟
فیس -الحمد للہ- پہلے ہی بہت مناسب ہے۔ اگر کوئی اتنی بھی دینے سے قاصر ہوں تو زکات کی مد سے کمی یا بالکل معاف ہوسکتی ہے۔ لہذا اس کے لئے الگ سے پرنسپل کے نام درخواست لکھنا ہوگی۔
سوال: نصاب کے متعلقہ رہنمائی کر دیں؟
مکمل نصاب وفاق کا ہے، ہر کورس میں پڑھائے جانے والے مضامین کورس سکرپٹ میں موجود ہیں۔
سوال: نصابی کتابیں کہاں سے ملیں گی؟
اردو بازار لاہور کسی بھی مکتبے سے بکس مل سکتی ہیں۔ مثلا: مکتبہ اسلامیہ، مکتبہ قدوسیہ، مکتبہ بیت السلام، دار الابلاغ، مکتبہ دار المصنفین، وغیرہ ۔
سوال: کیا اس ادارے میں فنڈنگ کی جاسکتی ہے؟
اس ادارے میں فنڈنگ کی صورت یہی ہے کہ آپ اپنی بساط کے مطابق سٹوڈنٹس کی ذمہ داری لے لیں کہ ان کی فیس، نصابی کتب کی خریداری وغیرہ ہم کریں گے۔ یقیناً یہ انفاق فی سبیل اللہ کا بہترین مصرف ہے۔
🥏 التبیان اوپن یونیورسٹی، رابطہ نمبر
https://wa.me/923106604440