923106604440+

وٹس اپ نمبر

attibyanopenuniversity@gmail.com

ای میل

فضیلۃ الشیخ مہتاب اصغر حفظہ اللہ

استاد کا تعارف

نام:

فضیلۃ الشیخ مہتاب اصغر حفظہ اللہ

تعلیم (متخرج):

درس نظامی، وفاق المدارس، فاضل مدینہ یونیورسٹی، ایم فل عربی سرگودھا یونیورسٹی.

مضامین اور مصروفیت:

مصروفیت: مدرس قباء اسلامک اکیڈمی سرگودھا، مدیر التعلیم الوفاء للتربیۃ والتعلیم آن لائن اکیڈمی
کچھ مختارات کتاب کے بارے میں: عزیز طلبہ وطالبات ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم عربی زبان اس لیے اس قدر اہتمام سے سیکھتے ہیں کہ ہم اس کے ذریعے اللہ کا کلام اور اس کا دین سمجھنا چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ اسے ہم سب کے لیے مبارک بنائے۔
مختارات عربی ادب کی کتاب ہے بلکہ حقیقی عربی ادب پر مشتمل کتاب ہے۔ حقیقی اس اعتبار سے کہ اس میں صرف الفاظ کا کھیل نہیں ہے بلکہ حقیقی مشاعر کے عمدہ الفاظ میں ترجمانی کی بہترین نماذج ہیں۔ طلبة العلم اس كتاب كو پڑھیں۔ مشکل الفاظ کے معانی یاد کریں۔ لفظ کا لغوی معنی اور سیاق و سباق کے ساتھ اس کے مفہوم کو سمجھیں۔ جدید الفاظ اور جملے یاد کرکے اپنے ذہن میں الفاظ کا ذخیرہ بڑھائیں اور انہیں آئندہ عربی تکلم میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ مفردات کو نحوی و صرفی اعتبار سے حل کریں۔ مثلا مفرد کلمہ اگر فعل ہو تو مکمل صیغہ حل کریں/صرفی بحث مکمل کریں۔ اگر اسم ہے تو اس میں واحد کی جمع اور جمع کی واحد دیکھیں۔ اسم اور فعل میں إعراب، وجہ إعراب، اور علامات إعراب كا تعين كریں۔ حروف میں ان کے معنی اور عمل کو پہچانیں۔
مختارات کے متعدد اردو تراجم اور شروحات ہیں جن میں حافظ بلال أشرف صاحب کا ترجمہ جو "بیان المختارات” کے نام سے دارالکتب السلفیہ سے مطبوع ہے۔ قابل ذکر ہے۔ مترجم نے ہر سبق میں ترجمہ کے ساتھ مشکل الفاظ کے معانی وغیرہ الگ سے بیان کیے ہیں لیکن کتاب میں صرف اردو ترجمہ ہے عربی عبارت نہیں ہے اس کے علاوہ درج ذیل شروحات سے استفادہ ممکن ہے:
1. لمعات الذہب في شرح مختارات الأدب۔ عتیق الرحمن سیف صاحب
2. تجلیات شرح مختارات۔ مفتی صابر محمود
4. مبشرات في حل مختارات من أدب العرب. ابو أسامة عبدالرحمن لودهروي صاحب
عربی زبان و ادب میں مہارت کے لیے بالترتیب کتب پڑھیں۔
آسان اور ابتدائی کتب مثلاً قصص النبیین سے آغاز کریں پھر متوسط درجے کی مثلا مختارات اور پھر مشکل اور مطولات مثلاً الحماسة اور المعلقات وغیرہ سے استفادہ کریں۔
عربی تکلم کے لیے دروس اللغة یا العربیة بین یدیك یا اس طرح کا کوئی اچھا نصاب ضرور پڑھیں۔ممکنہ حد تک عربی تکلم کی کوشش کریں
عرب مشایخ کے لیکچر سنیں۔الشیخ صالح بن عبدالعزیز السندی حفظه اللہ تعالیٰ، الشیخ عبدالرزاق البدر حفظه اللہ تعالیٰ، اور الشیخ سلیمان الرحیلی حفظه اللہ تعالیٰ ایسے مشایخ کے فصیح اور آسان عربی میں یوٹیوب وغیرہ پر دروس موجود ہیں ان مشایخ کے دروس علمی ہونے کے ساتھ تربوی ہوتے ہیں۔
عربى إنشاء کی طرف خصوصی توجہ دیں، ایک مضمون سوچیں اور پھر اسے عربی میں لکھنے اور بیان کرنے کوشش کریں۔ عربی کتب کا مطالعہ کرتے ہوئے اتنی آواز بلند کریں کہ کم از کم خود ان کو سنائی دے، دوران مطالعہ اگر ایسا جملہ آئے جس میں کسی مفہوم کو خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے اسے یاد کرلیں اور آئندہ تکلم میں اسے استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم نافع نصیب فرمائے۔

رابطہ وٹس اپ:

923004992187+

اس پوسٹ کو آگے شئیر کریں